فلپائن، مسلح افراد نےپولیس قافلے پرحملہ کر کے کلارن کےمیئرکو ہلاک کردیا

فلپائن، مسلح افراد نےپولیس قافلے پرحملہ کر کے کلارن کےمیئرکو ہلاک کردیا
فلپائن، مسلح افراد نےپولیس قافلے پرحملہ کر کے کلارن کےمیئرکو ہلاک کردیا

  



منیلا (این این آئی) فلپائن کے صوبے میسامس اوکسیڈنٹل کے شہر کلارن کے میئر ڈیوڈ نوارو کو بھاری اسلحے سے لیس گروہ نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب میئر کو پولیس پراسیکیوٹر کے دفتر لے کر جارہی تھی۔اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ نوارو نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی،حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو زمین پر لیٹنے کا کہا اور ڈیوڈ نوارو کو گاڑی سے باہر نکال کر قتل کیا۔قاتلانہ حملے کی گواہ اور اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش کرنیوالی مقتول ڈیوڈ نوارو کی بہن پرنسس نوارو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہاں کوئی انصاف ہے، اگر میں انصاف کا مطالبہ کروں تو کیا مجھے مل سکے گا۔پولیس میجر ایڈورڈو سانچے نے کہا ہے کہ افسران کو گھیر کر ان پر حملہ کیا گیا،پولیس ماسٹر سارجنٹ کارلو بالاسوتو نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 10 مسلح افراد نے ایک سفید رنگ کی وین میں پولیس قافلے کا راستہ روک کر ان پر حملہ کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی