نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لانے کے دعوے بڑھکوں کے علاوہ کچھ نہیں:رانا مبشر اقبال

نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لانے کے دعوے بڑھکوں کے علاوہ کچھ نہیں:رانا مبشر ...
 نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لانے کے دعوے بڑھکوں کے علاوہ کچھ نہیں:رانا مبشر اقبال

  

   رائیونڈ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء این اے 136 رانا مبشر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لانے کے دعوے بڑھکوں کے علاوہ کچھ نہیں، میاں نواز شریف نے برطانیہ میں کوئی جرم نہیں کیا، سیاسی شبدہ بازوں کے جھوٹے مقدمات پر ڈیپوریٹشن پہلے بھی کہ چکے ہیں اور تازہ ترین بیان بھی سامنے آگیا ہے کہ برطانہ پر ایساکوئی قانون لاگو نہیں ہوتا جس کہ تحت واپس کیا جائے،25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ صوبہ بلو چستان کی تاریخ میں تاریخی ثابت ہوگا، گوجرانوالہ، کراچی کے تاریخ ساز جلسے نے تبدیلی سرکار کو بوکھلاکر ر کھدیا کو ئٹہ کا جلسہ بے مثال اور حکمرانوں کی نیدیں حرام کردے گا،

 اپنے ڈیرے پر کوئٹہ جلسے میں شرکت کے لیئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال نے مزید کہا کہ ملکی معیشت تباہ عوام مہنگائی بے روز گاری کی چکی میں پس رہی ہے ،عمران خاں قوم کو بتائیں کس مخلوق کا وزیر اعظم ہے؟ ملک کا وزیر اعظم عوام کو روز گار، ترقیاتی منصوبے یوٹیلٹی بلوں میں ریلیف دیتا ہے لیکن یہ کیسا وزیر اعظم ہے کہ قوم کا سب کچھ چھین کر بھی اپنے آپ کو عوامی وزیر اعظم تصور کرتا ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وزیر مشیر سیاسی مخالفین کو رسوا اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں،یہ کیسی جمہوری حکومت ہے عوام جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہی ہے اور کھروں کے اندر باہر گو عمران گو کے نعرے بلند ہو رہے ہیں 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -