ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (اتوار ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (اتوار ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (اتوار ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

حمل

آپ کو جس مقصد میں عرصہءدراز سے ناکامی ہو رہی تھی، اب اس معاملے میں صورت حال تبدیل ہو کر آپ کے حق میں ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ یہ ہفتہ آپ کے لئے بحکم اللہ کئی معاملات میں نہ صرف آسانیاں دے گا ،بلکہ مستقبل کے حوالے سے بھی اہم خبروں سے نوازے گا، جن افراد کو روزگار میں پریشانیاں تھیں، وہ ان شاءاللہ دور ہو سکیں گی۔

ثور

آپ کو اس ہفتے روزگار کے حوالے سے اہم خبریں ملیں گی۔ تبدیلی کے واضح اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب اس بارے میں غور و فکر کرنا چاہیے اور یہ تبدیلی چونکہ آپ کی زندگی میں پہلی بار آئی ،اس لئے کسی بھی طرح اس کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز مت جانے دیں۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہونے کا امکان موجود ہے۔

جوزہ

آپ کو آج سے ہی مالی معاملات مین حیران کن بہتری ملنا شروع ہو جائے گی۔ آپ جس کام میں بھی اللہ پاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیاب ہوں گے، جن افراد نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے، وہ کر سکتے ہیں اور جہاں سے پیسوں کی امید لگا رکھی تھی، وہ بھی پوری ہونے کی امید موجود ہے ،گھر میں بھی سکون والی خبریں ہیں۔

سرطان

آپ جس مقصد کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اس میں بھی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ جس طرف سے مخالفت مل رہی تھی، وہ اب خود بخود ختم ہو جائے گی۔ یہ ہفتہ روزگار میں ان شاءاللہ بہتری دے گا۔ آپ کی پرانی پوزیشن کو بحال کرے گا اور اچھے دنوں کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت کاروباری حضرات جس قدر ممکن ہو اپنے کام کی طرف توجہ دیں۔

اسد

جن افراد نے اپنے گھر سے لاپروائی کی، ان کے لئے مشکلات ہیں۔ اس وقت ایک آزمائشی سی صورت حال بنی ہوئی ہے وہ کیا رنگ لائے گی، اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس وقت تو قدم قدم پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔جو لوگ شرارتی قسم کے لوگوں سے دوستی بنا کر رکھے ہوئے ہیں، وہ اب اپنی حفاظت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔

سنبلہ

اس وقت آپ کی پوزیشن زیادہ مناسب نہیں ہے۔ آپ کو اللہ پاک سے سچی توبہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر تمام صورت حال کا جائزہ لیں۔ جہاں غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی فوری اصلاح کریں۔ اس وقت تو آپ کی ذاتی غلطی ہی وجہءرکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اب تو وقت ساتھ دے رہا ہے، کل شاید دیر ہو جائے۔

میزان

اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کا صدقہ لازمی دیں، جن لوگوں نے اس معاملے میں لاپروائی کی، ان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ یہ دن آپ کو اپنے غصے پر قابو پانے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں، اور خاص طور پر اپنوں سے اختلافات کم کریں، ان کو مزید ہوا نہ دیں ،جو لوگ کسی شاٹ کٹ کے چکروں میں ہیں، وہ خود پر ظلم کریں گے۔

عقرب

انجانی سی بندش یا جکڑن محسوس ہو رہی ہے۔ یہ سب اللہ پاک سے دوری کی وجہ سے ہے۔ آپ سورة البقرہ کی تلاوت گھر میں لگائیں۔ روزانہ 41یوم تک اور منزل بھی روزانہ 11بار ضرور پڑھا کریں اس عمل سے آپ کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ اس ہفتے ویسے بھی روزانہ کے حساب سے حسب توفیق صدقہ دینا ہی بہترین عمل رہے گا۔

قوس

چند اہم معاملات میں کامیابیاں مل رہی ہیں، مگر آپ زیادہ تیز مت چلیں۔ اپنے سارے معاملات سپرد اللہ کرکے سکون سے قدم اٹھائیں، ابھی کسی کا بھروسہ بھی نہ کریں، یعنی رقم اپنے ہاتھ میں رکھیں۔ جن افراد نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے ،وہ جلد بازی نہ کریں، انتظار کرنا بہتر رہے گا۔ یہ ہفتہ خواہشمند افراد کا رشتہ طے کروائے گا۔

جدی

آپ تبدیلی کے خود خواہشمند ہیں اور اس کے بالکل قریب کھڑے ہوئے ہیں، جو لوگ پوری توجہ دیں گے، وہ بہت کچھ حاصل کرلیں گے۔ ممکن ہے یہ تبدیلی آپ کو ہر سطح پر نصیب ہو۔ راستے صاف ہو رہے ہیں اور آپ کے لئے مستقبل میں بڑی شاندار بہتری کا پیغام دے رہے ہیں، جو لوگ اپنے لئے پلاٹ وغیرہ کی خرید و فروخت کر رہے تھے،وہ کرسکتے ہیں۔

دلو

اس وقت عطارد زائچے میں بڑی شدت سے کام کر رہا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے دن مالی لحاظ سے بڑے اچھے ہوں گے ، کاروباری حضرات کی تو لاٹری نکل آئے گی اور بے روزگار افراد اب کام پر لگ جائیں گے، جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وہ کوشش کر سکتے ہیں،کامیاب ہوں گے۔ سفر کا خانہ بھی اب کھل رہا ہے۔

حوت

اپنی نظر لازمی اتاریں اور ”نعیم القادر اللہ“ لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔ اس سے کوئی آپ پر حاوی نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی آپ کی مخالفت کر سکے گا، دشمن خود بخود بھاگ جائیں گے اور گھریلو زندگی میں سکون کا سانس نصیب ہوگا، جو بھی پریشانیاں دوسروں کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہیں، ان کو اپنے سے دور کریں اور ”اللہ“ کا ورد کرتے رہا کریں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -