افغانستان میں قیام امن کی پاک امریکہ کوششیں کامیاب ہورہی ہیں:اسد مجید

افغانستان میں قیام امن کی پاک امریکہ کوششیں کامیاب ہورہی ہیں:اسد مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن( بیورو چیف) پاکستان اور امریکہ کے اتحاد کی بدولت افغانستان میں قیامن امن کی کوششوں میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ یہ جائزہ واشنگٹن میں پاسکتانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ایک سیمینار سے ”ورچوئل“ خطاب کرتے ہوئے پیش کیا۔”جنوبی ایشیا اور پاکستان امریکہ تعلقات“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام ورلڈ افیئرز کونسل آف رہو ڈی آئی لینڈ نے کیا تھا۔اسد مجید نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ خطے کے معاملات میں خصوصی طور پر متحد ہو کر کام کر رہے ہیں جس سے بہت اہم اور بڑے نتائج حاصل ہو رہے ہیں اور افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں جو پیش رفت ہوئی ہے وہ اس تعاون کی عمدہ مثال ہے۔ وزیر اعظم عمران خان تمام فریقوں کے ساتھ مفاہمت کے ذریعے افغانستان میں امن کے حصول کے دیرینہ حامی ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط معاشی شراکت داری اور تعلقات خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لئے ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ امریکہ پاکستان کی برآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور دو طرفہ تجارتی حجم ساڑھے چھ ارب ڈالر کا ہے جبکہ دونوں ممالک اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ آئی ٹی، توانائی سیاحت اور دیگر شعبوں میں امریکہ سرمایہ کاری کرے۔ امریکی کمپنیاں 22کروڑ صارفین پر مشتمل پاکستان کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ رویئے سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اس وقت تک نہیں قائم ہو سکتا جب تک کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل تلاش نہیں کر لیا جاتا۔
اسد مجید

مزید :

صفحہ اول -