کراچی پولیس کے مقابلے، تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

کراچی پولیس کے مقابلے، تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
کراچی پولیس کے مقابلے، تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ پولیس نے شہر قائد کے دو علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ڈکیتوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 سے متصل یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے ناکہ لگایا جس کے دوران موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا۔موٹر سائیکل پر سوار افراد نے سنیپ چیکنگ دیکھ کر اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والے افرادکی جب تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، دونوں ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب اقبال مارکیٹ کی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -