اسلام آبادپولیس کی کارروائی ،بینک منیجر کے قتل کے الزام میں سابقہ بیوی سمیت 3 ملزم گرفتار

اسلام آبادپولیس کی کارروائی ،بینک منیجر کے قتل کے الزام میں سابقہ بیوی سمیت 3 ...
اسلام آبادپولیس کی کارروائی ،بینک منیجر کے قتل کے الزام میں سابقہ بیوی سمیت 3 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادپولیس نے کورال کے علاقہ میں بینک منیجرسیدرضاحسین نقوی کے قتل میں سابقہ بیوی سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملزمان نے17ستمبرکورضاحسین نقوی کوفائرنگ کرکے قتل کیاتھا،ملزمان وقوعہ کے بعدموقع سے فرارہوگئے تھے اورروپوش تھے،پولیس ٹیموں نے جدیدٹیکنالوجی کی مددسے ملزمان کوگرفتارکرلیا،واردات میں استعمال ہونےوالاموٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیاگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نے شادی کے کچھ ہی عرصہ بعدملزمہ کوطلاق دےدی تھی،اسی رنجش پرملزمہ نے دوسرے دوملزمان کےساتھ ملکررضاحسین نقوی کوقتل کروایا۔