اورنج ٹرین آج سے چلے گی، اوقات کار کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اورنج ٹرین آج سے چلے گی، اوقات کار کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اورنج ٹرین آج سے چلے گی، اوقات کار کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کا میگا پروجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل ہوگیا،وزیراعلیٰ پنجاب آج افتتاح کریں گے۔

نجی ٹی وی سٹی 42 نیوزکے مطابق زندہ دلان لاہوریوں کےلئے اچھی خبر آگئی،مقدموں،تنازعوں کے تمام سپیڈ بریکرعبور کرتے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ33ماہ تاخیرسے پانچ سال بعدمکمل ہوگیا،وزیراعلی سردارعثمان بزدارآج افتتاح کریں گے،ٹرین علی ٹاؤن رائیونڈروڈسے ڈیراں گجراں تک27کلومیٹرسے زائدروٹ پر26سٹاپ کرےگی۔40 روپے یک طرفہ کرایہ کیساتھ روزانہ اڑھائی لاکھ مسافرسستی اور آرام دہ سفری سہولت سے مستفید ہونگے۔اورنج ٹرین کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے آٹھ بجے تک ہوں گے۔

اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والے شہری جہاں بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے، وہیں سفر کے دوران تاریخی مقامات کو بھی دیکھ سکیں گے،ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹیشن کے جدید ماس ٹرانزٹ سسٹم کا آج افتتاح کردیا جائے گا۔

اورنج لائن میں بزرگوں ،معذوروں، خواتین اور بچوں کے بیٹھنے کےلئے خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں۔ٹرین کی ہر بوگی کو فائر سیفٹی سامان سے مزین کیا گیا ہے۔ ٹرین میں خودکار نظام سٹیشن کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -