دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے،فواد چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ محمد مصطفی ﷺکا احترام انسانیت کا احترام ہے،حرمت رسول ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں، دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے۔