بیٹی کی شادی پر 10 ارب خرچ کرنے والا تاجر دیوالیہ ہو گیا 

بیٹی کی شادی پر 10 ارب خرچ کرنے والا تاجر دیوالیہ ہو گیا 
بیٹی کی شادی پر 10 ارب خرچ کرنے والا تاجر دیوالیہ ہو گیا 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے سٹیل کنگ کہلانے والے لکشمی متل کے بھائی اور لندن کے معروف بھارتی نژاد تاجر پرمود متل دیوالیہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے پرمود متل کو دیوالیہ قرار دیا ہے جب کہ وہ 130 ملین برطانوی پاو¿نڈز کے مقروض بھی ہیں۔خیال رہے کہ دیوالیہ ہونے والے پرومود متل نے 2013 میں اپنی بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاو¿نڈ (آج کے تقریباً ساڑھے 10 ارب پاکستانی روپے) سے زائد خرچ کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پرمود متل بھاری قرض میں اس وقت پھنسے جب انہوں نے 14سال قبل ایک بوسنیائی کمپنی کے قرضے کے لیے ضمانت دی تھی تاہم وہ کمپنی 166 ملین ڈالر کا قرض اداکرنے میں ناکام رہی۔پر مود متل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے والد کا 170 ملین پاو¿نڈ کا قرض بھی اداکرنا ہے جب کہ ان کے ذمہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔

انہوں نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کی کوئی ذاتی ا?مدنی نہیں ہے جب کہ اہلیہ مالی طور پر خود مختار ہیں، دونوں کا الگ بینک اکاو¿نٹ ہے اور انہیں اہلیہ کی ا?مدنی اور اثاثوں کے بارے میں بھی زیادہ نہیں معلوم۔رپورٹ کے مطابق پرمود متل کی کل اثاثوں کی مالیت اس وقت صرف ایک لاکھ 10 ہزار پاو¿نڈ ہے جب کہ انہیں اپنے قرضوں پر بڑی رقم سود کی مد میں بھی ادا کرنی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -