دعویٰ سے کہتا ہوں نوازشریف کی سالگرہ 25دسمبر کی نہیں، فیاض الحسن چوہان

دعویٰ سے کہتا ہوں نوازشریف کی سالگرہ 25دسمبر کی نہیں، فیاض الحسن چوہان
دعویٰ سے کہتا ہوں نوازشریف کی سالگرہ 25دسمبر کی نہیں، فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ دعویٰ سے کہتا ہوں نوازشریف کی سالگرہ25دسمبر کی نہیں،25دسمبر نوازشریف کا یوم پیدائش نہیں۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پی ڈی ایم قائدین کا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا ہے،بلاول بھٹو پی ڈی ایم جلسے میں آنے کیلئے تیار نہیں،بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم جلسے کے بجائے انتخابی مہم کو اہمیت دی،کچھ دن بعد بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی نہیں آئیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کوئٹہ جلسہ بنیادی طور پر محمود اچکزئی کا ہے،یہ کے ٹو کی پہاڑی پر چڑھ جائیں، انہیں این آر او نہیں ملنا،انہوں نے کہاکہ محمد زبیر نے ستمبر میں این آر او لینے کیلئے آخری ملاقات کی،این آر او ملنے سے انکار پر انہوں نے پی ڈی ایم بنالی۔

ان کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں،قطری خط کے بعد کیپٹن(ر)صفدر کا ڈرامہ بھی سامنے آگیا،حقیقت میں نوازشریف کا کوئی سیاسی وجود نہیں، نوازشریف سپنوں میں ہیں اور سپنوں میں ہی رہیں گے،مریم نواز کا عمران خان کےخلاف کینہ،بغض اور غصہ انکے لب و لہجے میں ہے،مریم نواز کی جدوجہد لندن جانے کیلئے ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر کہہ عوام کو سڑکوں پر نکال رہے ہیں،اپوزیشن کا سمجھایا کوئٹہ کے حالات بہتر نہیں،بلاول بھٹو نے کراچی میں نوازشریف کی تقریر نہ کرواکر اچھا کیا،آج بھی بلاول بھٹو اورآصف زرداری نے خود کو پیچھے کیا،ن لیگ کے ساتھ رہ کر پیپلزپارٹی کی سیاست مزید خراب ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -