پاکستان کا وہ علاقہ جہاں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی لیکن کیوں ؟ جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد آج اپنا سیاسی پاور شو کوئٹہ میں کرنے جارہی ہے اور اس حوالے سے تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں جبکہ مریم نواز بھی کوئٹہ پہنچ چکی ہیں جہاں گزشتہ روز انہوں نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ ڈبل سواری پر بھی 24 گھنٹے کیلئے پابندی عائد ہو گی ۔ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے چار ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں جبکہ جلسہ گاہ آنے والوں کو سیکیورٹی کے مختلف مراحل سے گزر کر داخل ہونا پڑے گا ۔