عمران صاحب ن لیگ کے کام بولتے ہیں،اورنج لائن منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی،مریم اورنگزیب

 عمران صاحب ن لیگ کے کام بولتے ہیں،اورنج لائن منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ ...
 عمران صاحب ن لیگ کے کام بولتے ہیں،اورنج لائن منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی،مریم اورنگزیب

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب ن لیگ کے کام بولتے ہیں،اورنج لائن منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی، بہترین ٹرانسپورٹ سہولت دینے والا جیل میں ناحق قید ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یہ وہی منصوبہ ہے جس کے خلاف پی ٹی آئی عدالت گئی تھی، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ہر منصوبہ کو متنازعہ بنایا،نقصان پہنچایا،عمران صاحب نے ہر عوامی منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں،عمران صاحب کس منہ سے اورنج ٹرین منصوبے پر تختی لگا رہے ہیں،عوام جانتی ہے عمران خان نے 126 ارب کے بی آر ٹی کھڈے کھودے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -