اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب 

اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب 
اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس طلب کیاگیا،تین روزہ اجلاس کل شروع ہوگا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ہندو مندر کی تعمیر کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،اس کے علاوہ بین المذاہب ہم آہنگی اورحج آرڈیننس کامعاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں حج کی رقم پر سود کی شرعی حیثیت کاتعین کیاجائے گا،موجودہ اسلامی نظریاتی کونسل کایہ آخری اجلاس ہوگا،چیئرمین کونسل سمیت 12 ارکان آئندہ ماہ ریٹائرہو جائیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -