وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا،وزیرٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان اوردیگر بھی موجود تھے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورنج لائن ٹرین کی تقریب میں چین کا شکریہ ادا کرتاہوں،پاک چین دوستی سمندر سے زیادہ گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت آج لاہور میں میٹرو ٹرین چلنے کو تیارہے، منصوبہ لاہور کے شہریوں کو سفر کی اعلیٰ سہولتیں فراہم کرے گا،سابقہ دورکے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر نئی سیاسی روایت قائم کی ، اورنج لائن ٹرین کو چلانے کیلئے پنجاب حکومت15 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ چین کی حکومت اور کمپنیوں کو ترقی کے سفر کیلئے سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ 27 کلومیٹر ٹریک پر 26 سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین چلے گی، ہر ٹرین 5 بوگیوں پر مشتمل ہے، ایک ہزار مسافروں کی گنجائش ہوگی،ڈھائی لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے،کرایہ 40 روپے مقرر 24 ایلی ویٹیڈ ،2 انڈر گراؤنڈ سٹیشن بنائے گئے۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔

منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -