نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار کا جشن منا رہے ہیں،شبلی فراز

نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار کا ...
نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار کا جشن منا رہے ہیں،شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ(ن) لیگ کے نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار اور عوامی وسائل کھانے کا جشن منا رہے ہیں۔پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دیا جا رہاہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ن لیگ کے نیب زدگان قومی خزانے کی لوٹ مار کاجشن منا رہے ہیں،مہنگے منصوبوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے،مہنگائی اور معاشی تباہی ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دیا جا رہاہے، سی پیک پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے، کسی مخصوص جماعت کا نہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -