منصوبوں میں کرپشن پرچھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں، اب پائی پائی کے حساب کا شور ہوگا، شکریے کا نہیں،شہباز گل 

منصوبوں میں کرپشن پرچھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں، اب پائی پائی کے حساب کا شور ...
منصوبوں میں کرپشن پرچھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں، اب پائی پائی کے حساب کا شور ہوگا، شکریے کا نہیں،شہباز گل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ منصوبوں میں کرپشن اور لوٹ مار کی پاداش میں چھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں، وزیراعظم عمران خان عوام کو باشعور کر چکے ،اب پائی پائی کے حساب کا شور ہوگا، شکریے کا نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ ملک مخالف بیانیے پر قوم نے بانی ایم کیو ایم کو مستردکیا،نواز اور مریم کو بھی قوم مسترد کرچکی ہے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا خیال ہے کہ ان سے مختلف برتاوَ ہوگا تو وہ غلط ہیں،ملک مخالف بیانیہ رکھنے والوں سے ایک جیسا برتاؤ ہو گا، شہباز گل نے کہاہے کہ منصوبوں میں کرپشن اور لوٹ مار کی پاداش میں چھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں، میٹروز اور اورنج لائن میں کک بیکس کے ذریعے اربوں ہڑپے کئے، کک بیکس کے لالچ میں تاریخی عمارتیں سمیت قومی ورثے کو داؤ پر لگایا گیا،مہنگے منصوبوں میں سبسڈی کی مد میں خزانے کو اربوں کا چونا لگایا گیا۔

معاون خصوصی کا مزید کہناتھا کہ صحت اور تعلیم کے فنڈز اورنج لائن میں استعمال کیے گئے، اورنج پراجیکٹ کی وجہ سے پنجاب حکومت 40.62ملین امریکی ڈالر اداکرےگی،خطیر رقم ایک منصوبے پر خرچ کر کے عوامی فلاح وبہبود کو نظر انداز کیا گیا، ان کا وطیرہ رہا پہلے مہنگے پراجیکٹس اور پھر سبسڈی کی مد میں لوٹتے رہے،انہی منصوبوں میں کرپشن کرنے والے کو شکریہ کہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کو باشعور کر چکے ،اب پائی پائی کے حساب کا شور ہوگا، شکریے کا نہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -