وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جلسے سے قبل ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا 

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جلسے سے قبل ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا 
وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جلسے سے قبل ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے لی لیڈر کی پہنچان یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتاہے ، فرانسیسی صدر میکران کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کی پہنچان یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے ، نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ فرانسیسی صدر میکران کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ فرانسیسی صدر کو دنیا کو تقسیم کرنے کی بجائے معاملات کو حل کرناچا ہیے تھا ، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی ، توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہے ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ فرانسیسی صدر نے یورپ سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -