مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ،ثابت ہو گیا یہ واقعی سلیکٹڈ ہیں ،آفتاب شیرپاﺅ

 مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ،ثابت ہو گیا یہ واقعی سلیکٹڈ ہیں ...
 مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ،ثابت ہو گیا یہ واقعی سلیکٹڈ ہیں ،آفتاب شیرپاﺅ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاﺅ نے کہاہے کہ مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، دوسال میں ثابت ہو گیا یہ واقعی سلیکٹڈ ہیں ،حکومت کو جنہوں نے ووٹ دیا ہے وہ بھی آج شرمند ہیں ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپاﺅ نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان بوکھلا گئے ہیں ،عمران نیازی کے ذہن پر اپوزیشن اور نوازشریف سوار ہیں ،عمران خان نے کہانوازشریف کولانے کیلئے برطانوی وزیراعظم کے پاس جاﺅں گا،انہوں نے کہاکہ2018 کے الیکشن میں عوام کے ووٹ کو چوری کیاگیا،عمران نیازی کو ملک اور قوم پر مسلط کیا گیا،تحریک انصاف حکومت نے 2 سال میں ملک کونقصان پہنچایا،حکومت 2 سال عوام کاسامنا کرنے کی اہل نہیں رہی ،دوسال میں ثابت ہو گیا یہ واقعی سلیکٹڈ ہیں ،حکومت کو جنہوں نے ووٹ دیا ہے وہ بھی آج شرمند ہیں ، مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے،غریب آدمی کیلئے2وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے،ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوگیا،آفتاب شیرپاﺅ کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت خارجہ پالیسی پر ناکام ہوچکی ہے۔حکومت کی ہر پالیسی ناکام ہو چکی ہے،وفاقی حکومت صوبائی خودمختاری کی قدر نہیں کرتی۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -