2 سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ،وقت آگیا ہے پاکستان کی حکمرانی وہ کرے جو عوام کے ووٹ سے آئے گا،راجہ پرویز اشرف

2 سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ،وقت آگیا ہے پاکستان کی حکمرانی وہ کرے جو ...
2 سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ،وقت آگیا ہے پاکستان کی حکمرانی وہ کرے جو عوام کے ووٹ سے آئے گا،راجہ پرویز اشرف

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ 2 سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ہو گیا،آج عوام نے حکومت کو مسترد کردیاہے، وقت آگیا ہے پاکستان کی حکمرانی وہ کرے جو عوام کے ووٹ سے آئے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آ ج کاجلسہ عظیم الشان ہے، ثابت ہوگیاحکمران ایک طرف اور عوام دوسری طرف کھڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں، جھوٹ بولنے والے کیلئے دنیا اور آخرت میں سخت سزا ہے،حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولا،الیکشن میں جھوٹے وعدے کئے گئے ، حکومت تواتر کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ آپ نے کہا دیگر سیاست دان کرپٹ اور ہم ایماندار ہیں،آپ نے کہا آپکی حکومت میں خوشحالی آئےگی، روزگاربڑھے گا، آج بچہ بچہ جانتا ہے یہ نااہل حکومت ہے،2 سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ہو گیا،آج عوام نے حکومت کو مسترد کردیاہے، خودساختہ ایماندار کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں ہوں گی،انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے پاکستان کی حکمرانی وہ کرے جو عوام کے ووٹ سے آئے گا،وزیراعظم کو عوام کی خدمت کرنی ہوتی ہے، دکھ درد بانٹنے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ اتنے مضبوط اور مقبول ہیں تو یہ پابندیاں کس بات کی،پاکستان کی ساری جماعتیں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں،عمران خان دیکھو خلق خدا کہہ رہی ہے گو عمران گو،تم پاکستان کے عوام کوجمہوریت سے کب تک دور رکھو گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -