نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے بھی جیل جانے کی پیشن گوئی کردی،آپ اور آپ کے ہرساتھی کو حساب دینا ہوگا: سابق وزیراعظم

نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے بھی جیل جانے کی پیشن گوئی کردی،آپ اور آپ کے ...
نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے بھی جیل جانے کی پیشن گوئی کردی،آپ اور آپ کے ہرساتھی کو حساب دینا ہوگا: سابق وزیراعظم

  

 لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ مٰیں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے بھی جیل جانے کی پیشن گوئی کردی اور کہا کہ عمران خان تم جس کے مرضی پیچھے چھپو، فارن فنڈنگ کیس میں تمہیں جیل ہوگی ،  تمہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، بنی گالہ کی منی ٹریل دینا ہوگی ،د وسروں  پر کیچڑ اچھالنا عمر ان خان تمہیں نہیں بچاسکے گا، آپ اور آپ کے ہر کرپٹ ساتھی کو حساب دینا ہوگا۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کو عبرت بناتے بناتے آپ سب کو نمونہ عبرت بنادیا،  نوازشریف ان لوگوں کو اچھا نہیں لگتا کیونکہ وہ آپ کا منتخب نمائندہ ہے، وہ آئین شکنی برداشت نہیں کرتا کیونکہ وہ ڈکٹیشن نہیں لیتا، کس کے حکم پر دروازے توڑے جاتے ہیں چادر چاردیواری تقدس پامال کیا جاتا ہے کس کے حکم پہ آئی جی کو اغوا کیا جاتا ہے،  ریاست کے اوپر ریاست کی مہلک بیماری کا علاج صرف پی ڈی ایم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو جذبہ میں نے گوجرانوالہ میں دیکھا تھا وہی جذبہ مجھے آج کوئٹہ میں دکھائی دے رہا ہے اور اس جذبے کو شکست دینا ممکن نہیں۔

 ان کا کہناتھاکہ سندھ وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، ایک خودمختار صوبہ ہے، ایک منتخب حکومت اور وزیرِاعلیٰ ہے۔ ایک آئینی اتھارٹی ہے لیکن یہ خبر کسی کو نہیں کہ رات کو کس نے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو اغواء کیا، سیکٹر کمانڈر کون ہے؟ وہ کِس کی طاقت سے ایف۔آئی۔آر کٹواتا ہے؟

مزید :

اہم خبریں -برطانیہ -