شیخ رشید نے نوازشریف کوفساد کی جڑ اورمریم نوازکوذریعہ قراردے دیا

شیخ رشید نے نوازشریف کوفساد کی جڑ اورمریم نوازکوذریعہ قراردے دیا
شیخ رشید نے نوازشریف کوفساد کی جڑ اورمریم نوازکوذریعہ قراردے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف علاج کے بہانے فرار ہوااور مریم نوازکے ذریعے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ 

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف علاج کا بہانہ کر کے ملک سے فرار ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج کے بہانے باہر فرار ہونے والا اب باہر بیٹھ کر مریم نوازکے ذریعے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر نوازشریف فساد کی جڑ ہے تو مریم نوازفساد پھیلانے کا ذریعہ ہے۔ وفاقی وزیر نے”نوازشریف کو گرفتارکرو“کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ 

خیا ل رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج تیسرا جلسہ کوئٹہ میں ہورہا ہے جس سے نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا ہے۔نوازشریف ، مریم نوازاور دیگر قائدین نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا ہدف بنایا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -