بڑھاپے میں شادی مہنگی پڑگئی، سہاگ رات میں ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ دولہا روتا رہ گیا

بڑھاپے میں شادی مہنگی پڑگئی، سہاگ رات میں ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ دولہا ...
بڑھاپے میں شادی مہنگی پڑگئی، سہاگ رات میں ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ دولہا روتا رہ گیا
کیپشن:    سورس:   NeedPix

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک 60 سالہ شخص کو بڑھاپے کی شادی مہنگی پڑگئی، دلہن سہاگ رات کو ہی چونا لگا کر فرار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قنوج کے رہائشی 4 بیٹیوں کے باپ راجیندر کی بیوی کا 6 سال پہلے انتقال ہوگیا تھا۔ 4 ماہ پہلے اس کے چچا زاد بھائی نے مشورہ دیا کہ تنائی دور کرنے کیلئے دوسرے شادی کرلے۔ راجیندر نے چچیرے بھائی کے کہنے پر 4 ماہ قبل شادی کرلی۔

شادی کے بعد نئی نویلی دلہن کے ساتھ ایک شخص بھی راجیندر کے گھر رک گیا۔ سہاگ رات کو وہ شخص اچانک نوبیاہتا جوڑے کے گھر آیا اور دلہن سے کہا کہ اس کی ماں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔ یہ سنتے ہی دلہن فوری اٹھی اور کچھ نقدی لے کر ماں کا پتہ لینے چلی گئی۔ دلہن نے زیور بھی پہنے ہوئے تھے، اس دن کے بعد سے دلہن واپس نہیں آئی۔

60 سالہ راجیندر نے 4 ماہ انتظار کرنے کے بعد آخر کار پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ متاثرہ شخص نے اپنے چچا زاد بھائی اور دلہن کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -