"پی ڈی ایم قیادت کی ملک دشمن تقریروں سے بھارت میں شادیانے بج رہے ہیں"

"پی ڈی ایم قیادت کی ملک دشمن تقریروں سے بھارت میں شادیانے بج رہے ہیں"

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کےصدراعجازاحمد چوہدری نےکہاکہ پی ڈی ایم کےتمام جلسےبُری طرح ناکام ثابت ہوئےہیں،عوام نےجلسوں میں شرکت نہیں کی بلکہ پی ڈی ایم کےملک دشمن بیانیےکوہمیشہ کےلئےمسترد کردیا، پی ڈی ایم قیادت کی ملک دشمن تقریروں سے بھارت میں شادیانے بج رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جلسیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کو شرم آنی چاہئے کہ وہ اپنے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں،پی ڈی ایم کی قیادت ملک دشمن قوتوں کی آلہ کا ر بنی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم کی قیادت کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے، پی ڈی ایم کی قیادت بُری طرح پٹ چکی ہے،عوام چور ٹولے کا ساتھ نہیں دے رہے، جنہوں نے کئی دہائیوں سے عوام کے خون چوس کر اپنی تجوریاں بھری ہیں۔

اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کو سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، فرانس میں حضورﷺ کے خاکے شائع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس سے دنیا بھر میں مسلمانوں جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -