وفاقی وزیر مرادسعید نے کوئٹہ جلسے کے بعد اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت پر سنگین الزام عائد کردیا

وفاقی وزیر مرادسعید نے کوئٹہ جلسے کے بعد اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پی ...
وفاقی وزیر مرادسعید نے کوئٹہ جلسے کے بعد اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت پر سنگین الزام عائد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پی ڈی ایم قیادت پر ملک میں تقسیم اور انتشار کی سازشیں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاست کرے مگر اجیت دوول کے بیانئے کو لیکر چلنے سے گریز کرے،بھارت اپنے مہروں کے ذریعے پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتا ہے،بھارتی مہروں کو بتا دیناچاہتا ہوں کہ پاکستان ہے تو آپ ہیں،ہمیں پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے میں شاہ اویس نورانی کی تقریر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ جلسے کے بعد  بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے،اپوزیشن جماعتیں ملک میں انتشار اور تقسیم کی سازشوں میں مصروف ہیں،یہ لوگ پاکستان میں تقسیم اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، کیا وجہ ہے بھارتی میڈیا عمران خان کے خلاف مہم پر جشن منا رہا ہے؟ مختلف کلپس بتارہے ہیں کہ بھارت پاکستان میں کیسے فساد پھیلانا چاہتا ہے؟ ہم نے پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت اقلیتوں پر ظلم ڈھانے والا انڈیا یکدم بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہوا؟عمران خان کی ساکھ سے بھارت پریشان ہے ،بھارت نے آنکھیں دکھائی پاک فوج نے ان کے طیارے مار گرائے، کیا وجہ ہے کہ بھارت نواز شریف سے خوش ہے؟بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے ہم نواز شریف پر انویسٹ کر رہے ہیں،انڈیا پاکستان کو توڑنے، گریٹر پنجاب کیلئے گرینڈ گیم چلا رہا ہے، کوئی نادانی میں ان کا ساتھ دے رہا تو اسے حقیقت بتانا چاہتے ہیں،دنیا آج بھارت کو دہشتگرد کی نظر سے دیکھ رہی ہے، اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ قومیت کی بات ضرور کریں لیکن نظریہ پاکستان کو نہ چھوڑیں کیونکہ اسرائیل اور بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   نوازشریف کی ڈپلومیٹ اور سجن جندل سے ملاقات کا سب کو پتہ ہے، یہ اجیت دوول کے بیانے کو لیکر چل رہے ہیں، اپوزیشن سیاست ضرور کریں مگر ایشو اور پاکستان کی بات کریں، جلسوں میں ایسی باتیں کرکے آپ بھارت کے مہرے بن کر سامنے آتے ہو، ہمیں پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺپر ہماری جان بھی قربان، عمران خان نے پہلی بار ختم نبوتﷺ کا مقدمہ عالمی فورم پر لڑا،عالمی فورمز پر ختم نبوتﷺ کی بات کرنے پر اِن کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں،  فرانسیسی صدر کے الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے جہاد شروع کیاہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -قومی -