بلوچستان کی آزادی سے متعلق بیان، شاہ اویس نورانی نے وضاحت کردی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے وضاحت کی ہے کہ بلوچستان سے متعلق ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
ٹوئٹر پر اپنے وضاحتی بیان میں شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ’ میرے بلوچستان کے غاصبوں بارے ایک طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر میرے مطالبے کے طور پر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی جز ہے اور کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہا کہ تھا کہ ’پی ڈی ایم تحریک کا آغاز کرنے کی وجہ یہ ہے کہ چور، ڈاکو، لٹیرے اور غاصبوں سے عوام کو نجات دلائی جائے ، ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔‘
میرے بلوچستان کے غاصبوں بارے ایک طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر میرے مطالبے کے طور پر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔
— Shah Owais Noorani Official (@iamowaisnoorani) October 25, 2020
بلوچستان پاکستان کا لازم جز ہے اور کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔