فیصل آباد میں 2 بہنوں کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد میں 2 بہنوں کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی
فیصل آباد میں 2 بہنوں کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صنعتی شہر فیصل آباد میں 2 بہنوں کو اغوا کرکے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے 2 بہنوں کے اغوا اور ان کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ بہنوں کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹیوں کو 11 ستمبر کو اغوا کرکے بڑی بہن کو فیصل آباد کے ایک مکان میں جبکہ چھوٹی بہن کو گوجرانوالہ لے جا کر نشہ آور مشروب دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا لیکن کارروائی کی درخواست اب دی گئی ہے۔ لڑکیوں کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -