پاکستان کا وہ علاقہ جہاں برفباری شروع ہوگئی

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں برفباری شروع ہوگئی
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں برفباری شروع ہوگئی
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا۔

بابو سرٹاپ، نانگا پربت، فیری میڈوس اور بٹوگاہ ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی ہی برفباری اتنی شدید ہوئی کہ کئی جگہوں پر راستے بند ہوگئے۔ یوں ہونے والی شدید برفباری کے باعث کئی سیاح پھنس کر رہ گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گلگت بلتستان آنے والی 20 گاڑیاں برفباری کے باعث بابو سر ٹاپ پر ہی پھنس گئیں جنہیں پولیس اہلکاروں نے ریسکیو کرکے قریبی گاؤں منتقل کیا۔

بابوسرٹاپ اور ناران شاہراہ بھی شدید برفباری کے باعث بلاک ہے جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

مزید :

ماحولیات -