” چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی،اپوزیشن پانچ سال پورے کرے گی“ بابر اعوان کی پی ڈی ایم جلسے پر تنقید

” چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی،اپوزیشن پانچ سال پورے کرے گی“ ...
” چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی،اپوزیشن پانچ سال پورے کرے گی“ بابر اعوان کی پی ڈی ایم جلسے پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی جلسی میں جھنڈے زیادہ، بندے کم ہیں،اپوزیشن پانچ سال پورے کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے  پیغام میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ کوئٹہ کی جلسی میں جھنڈے زیادہ، بندے کم ہیں،اقتدار میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے والا مودی کا حاشیہ بردار اور بیانیہ بردار پھر بولا کہ چور کو عزت دو ، چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی ہے,اپوزیشن پانچ سال پورے کرے گی۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں  فرانسیسی صدر کی اسلام دشمنی اور توہین آمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محسنِ انسانیت حضرت محمد ﷺ پہلےانسانی حقوق چارٹر کے بانی، دوسرے مذاہب کا احترام سکھانے والے رحمت العالمینﷺ، معاف فرمانے والے،فرانسیسی صدر کی سرپرستی میں مسلم دل آزای کی کوشش انتہائی قابلِ نفرت ہے۔

مزید :

قومی -