پاکستان ایف اے ٹی ایف کے بیک وقت دو ایکشن پلانز پر عملدرآمد کر رہا ہے:حماد اظہر 

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے بیک وقت دو ایکشن پلانز پر عملدرآمد کر رہا ہے:حماد ...
پاکستان ایف اے ٹی ایف کے بیک وقت دو ایکشن پلانز پر عملدرآمد کر رہا ہے:حماد اظہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے بیک وقت دو ایکشن پلانز پر عملدرآمد کر رہا ہے، پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دیگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے بیک وقت دو ایکشن پلانز پر عملدرآمد کر رہا ہے، ان میں سے ایک بہت جامع اور چیلنجنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دے گی،پارلیمنٹ نے قانون سازی کر کے گزشتہ دس برس سے زیر التواء قانون کو پاس کیا،پاکستان کی قانونی کوششوں کو دنیا کے دیگر ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیا گیا۔ حماد اظہر نے کہاکہ حکومت اب ان قوانین کے مؤثر اطلاق پر عمل پیرا ہے، ان قوانین کے مؤثر اطلاق سے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔