پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، غلام سرور خان نے اپوزیشن کو واضح پیغام دے دیا 

پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، غلام سرور خان نے اپوزیشن کو ...
پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، غلام سرور خان نے اپوزیشن کو واضح پیغام دے دیا 

  

ٹیکسلا (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت وعدوں پر نہیں عملی سیاست اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے اس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق غلام سرور خان نے کہاکہ  ہماری حکومت وعدوں پرنہیں بلکہ عملی سیاست اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،مسلم لیگ کو بنانے والوں نے اپنا سب کچھ پاکستان کے نام کر دیا،بدقسمتی سے تین دفعہ وزیر اعظم  بننے والے نے اس ملک کو کیا دیا؟اس ملک کو خوشحال کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف عمران خان ہی اس ملک کو ترقی اور خوشحالی اور آپ کے حقوق کا ضامن ہے،نہ اس کا کوئی سرمایہ ہے اور نہ ہی یہ اپنی اولاد کے لئے سرمایہ اکٹھا کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے اس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،ان کے ایجنڈے کو تقویت دینے والے اس ملک کے مستقبل کے بارے سوچیں، گیارہ چور اورگیارہ لٹیرے جنہوں نے اس ملک کی عوام کا خون چوسا آج اکٹھے ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اٹک -