پاکستان کا وہ شہر زلزلے سے لرز اٹھا جہاں پاکستان ایٹمی قوت بنا تھا

پاکستان کا وہ شہر زلزلے سے لرز اٹھا جہاں پاکستان ایٹمی قوت بنا تھا
پاکستان کا وہ شہر زلزلے سے لرز اٹھا جہاں پاکستان ایٹمی قوت بنا تھا
کیپشن:    سورس:   Wikimedia Commons

  

چاغی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 1998 کے ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے مشہور چاغی شہر زلزلے سے لرز اٹھا۔

دالبندین اور چاغی سمیت گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کے باعث کچے مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں تاہم کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

ماحولیات -