الجلیل ڈویلپر کے نئے رہائشی پراجیکٹ الباری ریذیڈینشیا کی پر وقار لانچنگ تقریب
لاہور()معروف ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ گروپ الجلیل ڈویلپر کے نئے رہائشی منصوبے الباری ریذیڈینشیا کی لانچنگ کی پروقار تقریب الباری ریذیڈینشیا میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الجلیل گروپ چوہدری نصراللہ وڑائچ تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض زوہیب اظہر اور سجاد جانی نے ادا کیے۔تقریب میں عزیزی فیم سہیل احمد سمیت علاقہ کے معززین اور کاروباری حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے چیئرمین الجلیل گروپ چوہدری نصراللہ وڑائچ کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کی تاریخ میں پہلا عالمی معیار کا حامل رہائشی منصوبہ متعارف کروا کے شیخوپورہ اور گردونواح کے لوگوں کو معیاری سہولیات اور بلند طرززندگی سے متعارف کروا رہے ہیں۔ الجلیل گروپ کے دیگر منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی عوامی پذیرائی کا حامل ہو گا۔اس موقع پر ہیڈ آف سیلز الباری ریذیڈینشیا عثمان مسعود نے منصوبے کی بنیادی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ کامیڈی شو میں ملک کے معروف کامیڈینز نسیم وکی،آغا ماجد،سلیم البیلا اور حامد رنگیلا نے اپنی جاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔قوالی نائٹ میں عالمی شہرت یافتہ راحت فتح علی خان نے سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ اس موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔تقریب میں الباری ریذیڈینشیا کے صارفین اور معززین علاقہ کے علاوہ نمایاں ڈیلرز نے شرکت کی۔
