لائف ہسپتال اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ
لاہور(سٹی رپورٹر)لائف ہسپتال ٹرسٹ اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کے زیراہتمام ٹاؤن شپ سیکٹر بی میں فری میڈیکل و آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن شپ کے مکینوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پرلائف ہسپتال ٹرسٹ کا شکرگزار ہوں،لائف ہسپتال مریضوں کا مفت علاج کر کے حقیقی خدمت کر رہا ہے،پی ٹی آئی رہنماجمشید اقبال چیمہ نے کہا سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات دی گئی ہیں، سینکڑوں مریضوں میں مفت ادویات اور چشمے تقسیم کئے گئے مریضوں کے مفت آپریشن کئے جائیں گے۔ میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرافضال علی سید،ڈاکٹر آمنہ، ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹرعمار نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ اس موقعہ پر راحیل عباس آصف جٹ، میاں ثاقب، ذیشان صدیق، عامر حق اور ناصر سہگل نے بھی شرکت کی
