کے ای ایم یو کے ریٹائرڈ پروفیسرز اور کنٹرولر امتحانات کے اعزاز میں تقریب
لاہور(سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام 2020-2021 کے ریٹائرڈ پروفیسرزاور کنٹرولر امتحانات کے اعزاز میں الوداعی تقریب، مہمان خصوصی سابقہ پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پروفیسر محمود علی ملک جبکہ گیسٹ آف آنر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی تھے۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسرز میں پروفیسر خاور علی، پروفیسر ارشاد حسین قریشی، پروفیسر رانا محمد ارشد، پروفیسر رافع تفویظ قریشی، پروفیسر عارف رشید ملک، پروفیسر خالد منیر چیمہ، پروفیسر عائشہ شوکت، پروفیسر زوجاجہ ظہیر، پروفیسر طاہر جمیل،پروفیسر اسد اسلم، پروفیسر خالد محمود چیمہ کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی۔ سیکرٹری سپشلائذڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ میں اپنے اس مادرعلمی میں آیا ہوں یہاں آ کر ماضی کی سب یادیں تازہ ہو گئیں پروفیسر محمود علی ملک ہمارے استاد تھے اور ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔چیف گیسٹ سابقہ پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پروفیسر محمود علی ملک کا کہنا تھا کہ جب بھی باہر کے ممالک میں اس ادارے کا نام لیا جاتاہے تو لوگ اس کے طالبعلم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔