شادباغ، دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی 

شادباغ، دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا ایس پی سٹی کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں محلہ داروں میں معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں عبید اللہ، مبشر، انور، االہ دتہ اور سبحان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دے دیا پولیس کے مطابق ملزمان کے درمیان رستے کے معاملہ پر تنازع پیش آیا پولیس  نے قانونی کارروائی کے بعد تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -