اسلام پورہ، ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے چھوٹا ساندہ سٹاپ بند روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے کے نتیجے میں 23سالہ موٹرسائیکل سوار وقار زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق وقار چہرے پر ڈور پھرنے کے باعث زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کاروائی اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
