پشاور،شانگلہ ہل میں بارش سے موسم سرد،بالائی علاقوں میں برف باری

  پشاور،شانگلہ ہل میں بارش سے موسم سرد،بالائی علاقوں میں برف باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،پشاور،الپوری(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی جبکہ پشاور اور گرد ونواح میں ہلکی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صوبے خیبرپختونخواکے بالائی اوروسطی علاقوں میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہے۔جنوبی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں پہاڑوں برفباری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بارش کیساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔شانگلہ بھر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری کے بعدوادی میں یخ بستہ ہوائیں شروع ہوگئی۔ ہفتے اور اتوار کو بالائی رہائشی علاقوں میں گھروں میں انگیٹیاں لگادی گئی۔سویٹرز،کمبل کا استعمال شروع ہوگیا،موسلادھاربارش کے بعد جگہ جگہ سڑکوں پر سلائیڈنگ۔گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
بارش،سردی

مزید :

صفحہ آخر -