نائجیریا میں حملہ آوروں نے ایک جیل سے800 قیدی رہا کرا لیے
ابوجہ(این این آئی)نائجیریا میں بڑی تعداد میں مسلح حملہ آوروں نے ایک جیل میں بند آٹھ سو سے زائد قیدیوں کو رہا کرا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ملک کے جنوب مغربی صوبے اویو کی ایک جیل میں پیش آیا۔ جیل انتظامیہ کے ایک ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے قیدیوں کو رہا کرانے کے لیے جیل کی دیواروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ ڈھائی سو کے قریب قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساڑھے پانچ سو سے زائد قیدی گزشتہ رات تک مفرور تھے۔ نائجیریا کی اکثر جیلیں بہت بھری ہوئی اور وہاں کے حالات بہت خراب ہوتے ہیں۔ وہاں جیلوں پر حملوں کے واقعات بار بار دیکھنے میں آتے ہیں۔
نائجیریا
