ہیش ٹیگ گرین شرٹس وِل ون  پاک ورسز انڈیا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ 

  ہیش ٹیگ گرین شرٹس وِل ون  پاک ورسز انڈیا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ گرین شرٹس ول ون اور پاک ورسز انڈیا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، پاکستانی ٹیم کے پرستار حامد نے کہا کہ بھارت کے لیے ایک اور“سرپرائز”کا دن ہے۔ایک اور صارف نے بھارت کو للکارتے ہوئے لکھا کہ”تیار ہو؟“ ایک بھارتی صارف نے پنجرے میں قید ٹی وی کی تصویر لگاتے ہوئے کہا پاک بھارت میچ کی تیاریاں دونوں ملکوں میں جاری ہے۔محمد اسلم نے پاکستانی ٹیم کو گیم چینجر قرار دے دیا، تو ماہ نور نامی صارف نے لکھا کہ پاک بھارت میچ نے شائقین کی راتوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ٹوئٹر صارف ڈاکٹر حمزہ نے بھارتیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایک کپ چائے ہوجائے، صارف قدیر نامی صارف نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے 24 اکتوبر میچ سے پہلے اور بعد کے حالات ایسے ہوں گے۔اقصی احمد نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے انوشکا شرما کی پریشان حالت میں ویرات کوہلی کے پاس بیٹھنے کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ سب کو اس وقت کا انتظار ہے۔
پاک/انڈیا

مزید :

صفحہ اول -