سعودی عرب 2060 ء تک ”صفر کاربن اخراج“کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم
ریاض(آن لائن)سعودی عرب نے 2060 تک ’صفر کاربن اخراج‘ کا ہدف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ’سعودی گرین انیشیویٹو‘ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اعلان کرتا ہوں کہ سعودی عرب 2060 تک صفر کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کرلے گا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ مجھے توانائی کے شعبے میں ایسے اقدامات شروع کرنے پر خوشی ہے جو 2030 تک کاربن کے اخراج کو سالانہ 278 ملین ٹن کم کردیں گے اس طرح رضاکارانہ طور پر اعلان کردہ ہدف کو دگنا کرنے سے کہیں زیادہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم میتھین گیس کو کم کرنے کے عالمی کوششوں کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب خام تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور ریاض کا کہنا تھا وہ 2030 تک میتھین کے اخراج میں 30 فیصد کمی کی عالمی کوشش میں بھی شامل ہو جائے گا۔ اقوام متحدہ کے مطابق 130 سے زائد ممالک نے 2050 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو صفر پر لانے کا ہدف مقرر کیا ہے یا اس پر غور کر رہے ہیں۔
سعودیہ عزم
