چینی انجینئرز کے لواحقین کو معاوضہ ادا، داسوڈیم پر تعمیراتی کام آج سے دوبار ہ شروع کرنے کا فیصلہ 

  چینی انجینئرز کے لواحقین کو معاوضہ ادا، داسوڈیم پر تعمیراتی کام آج سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اپرکوہستان(آئی ا ین پی) داسو ڈیم پر تعمیراتی کام ایک بار پھر سے آج سے شروع ہو رہا ہے،اس حوالے سے داسو ڈیم پر کام کرنیوالی چینی تعمیراتی کمپنی نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں کام کرنیوالے مقامی ملازمین کو مرحلہ وار بلایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان عارف خان یوسفزئی نے  بتایا کہ سانحہ داسو میں مرنے والے چینی انجینئر کے لواحقین کو 1.2 ملین اور زخمیوں کو 1.4 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا، جب کہ کمپنی کو بھی ہلڈنگ کے عوض لاکھوں ڈالر ادا کئے گئے ہیں، جس کے بعد اب سخت سکیورٹی انتظامات میں ڈیم کا کام دوبارہ شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں برس 14 جولائی کو اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور  39 افراد زخمی ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 9 چائنیز  اور 2 مقامی مزدور بھی شامل تھے، حادثہ 14 جولائی کو ہوا تھا جس کے بعد سے ڈیم پر کام بند تھا۔ داسو ڈیم کا کام تین ماہ گیارہ دن بند رہا۔
داسو ڈیم

مزید :

صفحہ اول -