جیت ٹیم ورک کا نتیجہ، شاہینوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، سابق کرکٹرز

  جیت ٹیم ورک کا نتیجہ، شاہینوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، سابق کرکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کی جیت ٹیم ورک کانتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے ٹیم کی بھارت کے خلاف اہم میچ میں کامیابی پر کیا اس حوالے سے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی امیدوں پر پورا اترے اور ہر کھلاڑی نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرکے اپنی اہلیت کو ثابت کیا بھارت سے کامیابی بہت بڑی جیت ہے اور اگلے میچوں میں اس کا فائدہ نظر آئے گا انضمام الحق، یونس خان، معین خان، محمد یوسف،راشد لطیف، باسط علی اور جاوید میاں دا د نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم سے کم نہیں ہے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے میدان میں پریشر نہیں لیا اور جب کھلاڑی بڑے میچ کا پریشر نہیں لیتے تو عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جیت حاصل کرتے ہیں کپتان بابر اعظم نے بہت اچھی کپتانی دکھائی اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس جیت کے تسلسل کو اسی طرح سے اگلے میچز میں بھی جاری رکھا جائے پاکستان کے لئے یہ جیت ہی کافی نہیں اب ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترنا ہے وہ میچ بھی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ جس طرح سے اس میچ میں ٹیم نے ٹیم ورک کا ثبوت دیا ہے اسی طرح سے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہر کھلاڑی اسی جوش و جذبہ سے میدان میں اترے گا اور جیت پاکستان کا مقدر بنے گی ہم ٹیم کو کامیابی کی بھرپور مبارکباد دیتے ہیں۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بھارتی گانے موقع موقع کا جواب دیتے ہوئے کہا پاکستانی شائقین یہ ہے آپ کا موقع۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بہت خوب لڑکو۔سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور کہا کہ بالآخر پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کرلی،گرین شرٹس کی کتنی شاندار کارکردگی تھی۔سابق جادوگر سپنر سعید اجمل نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاندار کارکردگی پر لڑکوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خاص طور پر رضوان،شاہین اور بابر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے بھی کہا کہ اللہ کا شکر ہے،پاکستان زندہ باد۔


سابق کرکٹر

مزید :

صفحہ اول -