قومی کرکٹ ٹیم نے دل جیت لیے،شہریوں کا اظہارمسرت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم نے ہمارے دل جیت لئے ہیں اور ہم پوری ٹیم کو عمدہ پرفارمنس پر مبارکباد دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار شائقین کرکٹ نے پاکستان کی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے جیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے شاہد علی، حسنین، خاور خان، بابر علی، عامر محمود، عاصم، اظہر پرویز، شمائلہ، صائمہ، عاتلہ اور حمیرا نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور روائتی حریف کو شکست سے دوچار کیااور پوری قوم کو جو خوشی دی ہے اس کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے کیونکہ بھارت سے جیت ہمارے لئے بہت بڑی خوشی ہے اور ہم نے اس کا خوب جشن منایا ہے ہمیں امید ہے کہ ٹیم اسی طرح سے اگلے میچز میں بھی عمدہ پرفارمنس سے کامیابی اپنے نام کرکے ہمیں خوشی کا موقع دے گی عارف خان، عادل پرویز، ذیشان اشرف، مقصود احمد،نبیل خان،حامد علی،زبیر علی،ہارون اور شرجیل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم سے ہمارے دل جیت لئے ہیں اور جس طرح سے تمام کھلاڑیوں نے عمد ہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اس کی اتنی خوشی ہے کہ ہم بیان نہیں کرسکتے۔
شہریوں کا خوشی کا اظہار
