پاکستان میں صحتمند معاشرے کی تشکیل کیلئے پولیو کاخاتمہ ناگزیر،بلاول: آصفہ بھٹو

پاکستان میں صحتمند معاشرے کی تشکیل کیلئے پولیو کاخاتمہ ناگزیر،بلاول: آصفہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی،ہالا (آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا، عالمی برادری کی صف میں عزت و وقار کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیئے بھی پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستان میں صحت مند معاشرے کی تشکیل  کیلئے  پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ اتوار کو بلاول بھٹو نے پولیو سے بچاو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ رواں سال کے دوران ایک پولیو کیس کا سامنے آیا تھا، گزشتہ کئی ماہ سے کوئی بھی کیس سامنے نہ آنا خوش آئں د ہے، جبکہ یہ پولیو ورکرز کی تین دہائیوں پر محیط کٹھن جدوجہد کا ثمر اور پوری قوم کے تعاون کا مظہر ہے، وہ عوامل دیکھنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ہمیں پولیو کے باب میں جنگ زدہ ملک افغانستان کے برابر کھڑا کیا ہوا ہے۔  دوسری جانب بلاول بھٹو نے شہداد پور روڈ پررکن سندھ اسمبلی مخدوم رفیق الزماں کے صاحبزادے مخدوم فخر الزماں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔اور مخدوم خاندان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔مزید برآں  بلاول بھٹو نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع جامشورو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیاض ببر سے انکی دادی کے انتقال پرتعزیت کا اظہارکیاہے۔
بلاول بھٹو

کراچی(این این آئی)آصفہ بھٹو زرداری نے عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر اگلے محاذوں پر ڈٹے ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ پولیو ہمارے مشترکہ مستقبل کیلئے ایک خطرہ ہے۔دنیا کو ہر صورت اپنے عہد کو دہراتے ہوئے ویکسین سے ختم ہونے والی اس بیماری کو روکے جانے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم پر ایک قرض ہے۔ایسے میں جب پاکستان کی صورت حال نسبتاً بہتر ہوئی ہے، افغان بچوں کا مستقبل غیریقینی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ افغان بچے مدد کے لئے دنیا کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ہمیں انہیں مایوس نہیں کرنا چاہئے۔
آصفہ بھٹو

مزید :

صفحہ اول -