بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، آتشبازی، فضا ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے گونج اٹھی

  بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، آتشبازی، فضا ”پاکستان زندہ باد“ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
          سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن منایا گیا۔پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔ ایسے میں پاکستان میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی شہریوں نے جشن منایا۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے ایسے وقت میں پاکستان کی فتح کا جشن منایا جب مقبوضہ وادی کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے۔پاکستان کی تاریخی فتح پر وادی بھر میں شہری چوک چوراہوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔کشمیریوں نے وادی بھر میں ا?تشبازی کی اور ساتھ ہی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔کشمیریوں نے‘جیوے جیوے پاکستان‘، ’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان‘ کے نعرے لگائے۔
مقبوضہ کشمیر جشن

مزید :

صفحہ اول -