تخت بھائی‘ خطر ناک ڈکیت گروہ کے تین ملزمان گرفتار‘ اشیاء برآمد
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطر ناک ڈکیت گروہ کے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔چوری شدہ موٹرسائیکل، نقد رقم چالیس ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والے پولیس پاجا مے بھی برآمدتفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ صنوبرسکنہ سری بہلول نے اپنے گھر سے رات کے وقت چوری ہونے کی رپورٹ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ساڑوشاہ میں درج کرائی۔ اس وقوعہ کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ صاحب کے حصوصی ہدایت پر ایس پی اپریشن محمد قیس ایس پی انویسٹی گیشن ثناء اللہ، ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل روخان زیب خان، ایس ایچ او زبیر خان اور دیگر تفتیشی آفسران کمپیوٹر لیب ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پرتفتیش کرتے ہوئے چور گروہ کو ٹریس کیا۔ تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان مجاہدولدمحمدرفیق سکنہ خزانہ پشاور، روزی رحمان ولد نظرمحمد سکنہ جلالہ اور فضل الرحمان ولد جمروز سکنہ لنڈاکے سوات تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان سے دوران انٹاروگیشن انکی نشاندہی پر چوری شدہ 02 عدد موٹرسائیکل، مال مسروقہ رقم 40 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والے کپڑے برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ ملزمان نے اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزیداہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
