بہترین انسان وہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ ہوں 

 بہترین انسان وہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ ہوں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر) بہترین انسان وہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ ہو،جس نے ایک انسان کو قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا اللہ تعالی کا حق معاف ہوسکتا ہے لیکن بندے کا حق معاف نہیں ہوسکتا اپنے مسائل جرگے سسٹم میں حل کرنا چاہیے فیض الغفور۔گھڑوشاہ گدر چکدرہ میں دشمنی دوستی میں بدل گئی، فریقین چکدرہ کے فرحان اورگھڑوشاہ کے چمن خان کے مابین اراضی کادیرینی تنازعہ چلاآرہاتھا، فریقین آپس میں بغلگیر ہوگئے،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران آدینزئی کے صدر خواجہ فیض الغفور کی سرپرستی میں مصالحتی جرگہ کی شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں چکدرہ کے فرحان اور گڑو شاہ کے چمن خان کے مابین صلح ہوگیاواضح رہے کہ فریقین کے مابین تنازعہ اراضی کے سبب دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ روز فریقین کے مابین راضی نامہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران آدینزئی کے صدر خواجہ فیض الغفور،درانی قومی اتحاد کے مرکزی صدر الحاج خان بادشاہ،ڈویژنل صدر سمیع اللہ، سابق یونین ناظم گل محمد اور حاجی نسیم گجرنے جرگہ کی کوششوں اور فریقین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں آج تنازعہ ختم ہوکر فریقین آپس میں شیروشکر ہوگئے، انہوں نے عوام زوردیاکہ وہ تنازعات سے دوررہیں اور انسانی معاملات میں ایکدوسرے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، مقررین نے مصالحتی جرگہ سسٹم کو اہمیت کاحامل قراردیتے ہوئے کہاکہ پولیس،عدالت اور کچہریوں کے ذریعے معاملات مزید الجھتے ہیں جبکہ مصالحتی جرگہ کے ذریعے علاقائی تنازعات حل کرانے اور امن کاقیام بہتر طور پر انجام دیاجاسکتاہے،