دیرینہ رنجشوں کے خاتمہ کیلئے پشاور پولیس متحرک ہے 

      دیرینہ رنجشوں کے خاتمہ کیلئے پشاور پولیس متحرک ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی ہدایت کی روشنی میں قتل مقاتلے اور دیگر دیرینہ رنجشوں کے خاتمہ کے لئے پشاور پولیس متحرک ہے جس کے دوران اب تک متعدد راضی نامے کرائے گئے ہیں، جاری مہم کا مقصد شہریوں کے مابین تصفیہ طلب تنازعات کے فوری پرامن حل اور شہر کو دشمنیوں سے پاک کرنا ہے تاکہ پرامن اور پرسکون معاشرے کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے،   اسی سلسلہ کو بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز تھانہ شاہ پور پولیس نے مقامی جرگہ مشران، علماء کرام اور عمائدین علاقہ کے تعاون سے ایک اور راضی نامہ کرا دیا ہے، گزشتہ روز ہونے والے راضی نامہ میں فریقین غفار اور عبدالغنی سمیت علماء کرام، جرگہ مشران اور دیگر علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، واضح رہے کہ دونوں فریقین کے مابین عرصہ دراز سے خونی دشمنی جاری تھی جس کو پرامن طریقے اور دونوں فریقین کی باہمی رضا مندی کے ساتھ حل کر لیاگیا ہے  ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان کی سربراہی میں ہونے والے خصوصی جرگہ میں شامل علماء کرام اور جرگہ مشران سمیت دونوں فریقین اور دیگر شرکا ء نے پولیس کی کاوشوں کو بھر پور انداز میں سراہتے ہوئے علاقہ سے جرائم کے خاتمہ اور دیگر معاشرتی برائیوں کے تدارک سمیت علاقہ میں جاری دشمنیوں کے خاتمہ میں پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے اور اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی