ڈاکٹر محمدیوسف یوسفزئی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو دولاکھ مالیت سامان عطیہ کردیا
مردان(بیورورپورٹ) خدائی خدمت گار ڈاکٹر محمدیوسف یوسفزئی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو دولاکھ مالیت سامان عطیہ کردیاسامان میں مریضوں کے لئے الیکٹرک واٹرکولرز،بنچزاور سیناٹائز گیٹ شامل ہیں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال نے سامان وصول کیا اس حوالے سے ایک سادہ تقریب ایم ایس دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر نے شرکت کی ڈاکٹر جاوید اقبال نے ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی کی کاوشیں لائق تحسین ہے اوران کا یہ اقدام قابل تقلید ہے ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی کاکہناتھاکہ مسئلے کے حل کے لئے حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے ہمیں اپنے وسائل بھی بروئے کا رلانا چاہئے اوراپنی مددآپ کے تحت اداروں کو مضبوط کرنا اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھاناچاہئے انہوں نے مزیدکہاکہ حالیہ دنوں میں ڈی ایچ کیو کے دورے کے موقع پر انہیں مریضوں کی بعض ضروریات کااحوال معلوم ہوا آئندہ بھی ادارے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
