ڈیرہ، بار الیکشن کیلئے بورڈ تشکیل،ملک فیض محمد چیئرمین مقرر، جوڑ توڑ شروع

     ڈیرہ، بار الیکشن کیلئے بورڈ تشکیل،ملک فیض محمد چیئرمین مقرر، جوڑ توڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پنجاب بار کونسل نے بارایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے انتخابات2022-23کے لئے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا الیکشن بورڈ کے چیئرمین ملک فیض محمدجبکہ محمد یاسر علی خان کھوسہ،طاہر عبداللہ خان قیصرانی اور ملک محمد طالب ببربطور ارکان (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

شامل ہیں بار کے سالانہ الیکشن آئندہ سال جنوری کے دوسرے ہفتہ کے دوران منعقد ہو ں گے بارایسوسی ایشن کے صدر کے عہدہ پر چار امیدوار محمد عارف خان گورمانی،ملک محمد افضل،محمد بلال گوپانگ،قیصر عباس خٹک اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر دو امیدوار شیخ محمد شفیع اور منور حمید کھوسہ سامنے آئے ہیں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے یہ امر خاص طور پر قابل ذکرہے کہ پنجاب بارکونسل نے صوبہ بھر میں بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے الیکشن بورڈ کے چیئرمین کے لئے بارکا سابق صدر ہونا ضروری قرار دے دیا ہے اس کے علاوہ الیکشن بورڈکے ارکان میں بھی ایک سابق صدر اور دو سابق جنرل سیکرٹریزشامل ہوں گے۔
فیض محمد